لندن: (دنیا نیوز) فٹبال کیراباؤ کپ میں ویسٹ ہیم نے ہل سٹی کو پانچ ایک سے ہرا دیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے لیوٹن ٹاؤن کو تین صفر کی شکست کا مزہ چکھایا۔
انگلش میدانوں میں فٹبال مقابلے جاری ہیں۔ کیراباؤ کپ کے تیسرے راؤنڈ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کا ہَل سٹی سے جوڑ پڑا۔
ویسٹ ہیم کو اٹھارہویں منٹ برتری ملی۔ پہلے راؤنڈ کے آخری لمحے دوسرا گول ہوا۔
دوسرے ہاف میں انجری ٹائم سمیت مزید تین گول کر کے سکور کو پانچ تک پہنچایا۔ حریف ہَل سٹی کی طرف سے واحد گول وِکس نے کیا۔
دوسرے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیوٹن ٹاؤن کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ پہلے ہاف کے آخری لمحات میں لیوٹن کی غلطی پر پنلٹی ملنے پر مینیو نے پہلا گول کیا۔
ماٹا کے بعد رشفورڈ اور گرین ووڈ کے گول سے ٹیم کو تین صفر کی فتح ملی۔ کورونا ایس او پیز کے باعث خالی سٹیڈیم میں گولز کی گونج نے فٹبال پرستاروں کو پرجوش کر دیا۔