فٹبال میں زیادہ کمائی کا مقابلہ سپر اسٹار لیونل میسی نے جیت لیا

Published On 15 September,2020 02:09 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) فٹبال میں زیادہ کمائی کا مقابلہ سپر اسٹار لیونل میسی نے جیت لیا، روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، نیمار کا تیسرا نمبر، محمد صلاح کو پانچویں پوزیشن ملی۔

امریکا کے معروف بزنس میگزین نے زیادہ کمائیاں کرنے والے فٹبالرز کی فہرست جاری کر دی، ایک سو چھبیس ملین ڈالر سالانہ کمانے والے لیونل میسی امیر ترین کھلاڑی، بارسلونا اور ارجنٹائنی اسٹار کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کا دوسرا نمبر آیا، پرتگال اور یووینٹس کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو کی سالانہ آمدن ایک سو سترہ ملین ڈالر بتائی گئی۔ چھیانوے ملین کی کمائی سے برازیلی فارورڈ نیمار اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

فرانس اور پی ایس جی کی طرف سے کھیلنے والے کِیلیان ایمباپے کی سالانہ آمدن بیالیس ملین ڈالر رپورٹ ہوئی، مصر اور لیورپول کے اسٹائلش فٹبالر محمد صلاح کا پانچواں نمبر، مسلمان کھلاڑی کی سالانہ آمدن 37 ملین ڈالر رپورٹ کی گئی۔