فٹبال کلب ایورٹن جیمز رودریگز کیساتھ معاہدے کے قریب پہنچ گیا

Published On 02 September,2020 09:35 pm

لیورپول: (ویب ڈیسک) انگلش پروفیشنل فٹبال کلب ایورٹن کولمبیا کے ممتاز کھلاڑی جیمز رودریگز کیساتھ معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس معاہدے کی رقم 20 ملین پاؤنڈ ہوگی۔

تفصیل کے مطابق فٹبال کلب ایورٹن نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کا ریال میڈرڈ کے مڈفیلڈر جیمز رودریگز کا ساتھ رواں ہفتے کے اختتام تک 20 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ طے پا جائے گا۔

فٹبالر جیمز رودریگز فٹبال کلب ایورٹن کے حالیہ باس کے زیر سایہ ریال میڈرڈ اور بارن میونخ جیسی ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ کارلو اینسی لوٹی نے گزشتہ سال دسمبر میں ایورٹن کا چارج سنبھالا تھا، رودریگز کیساتھ ان کا معاہدہ انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ رودریگز 2014ء کے ورلڈ کپ میں گولڈن بوٹ حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے پانچ میچوں میں 6 گول کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

اسی سال ان کا مشہور زمانہ فٹبال کلب ریال میڈرڈ کیساتھ 71 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ طے پایا تھا۔ اب ان کا ایورٹن کیساتھ 3 سالہ معاہدہ طے پانے کے قریب ہے۔