تھیاگو سلوا: چیلسی نے برازیل کے ڈیفینڈر سے ایک سال کا معاہدہ کرلیا

Published On 28 August,2020 04:31 pm

لندن: (ویب ڈیسک) انگلش فٹبال کلب چلیسی نے برازیل سے تعلق رکھنے والے سینٹر بیک کھلاڑی تھیاگو سلوا سے ایک سال کا معاہدہ کر لیا ہے۔

تھیاگو سلوا کا چیلسی کیساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ فرینک لیمپرڈز کے سکواڈ کا حصہ بننے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ تھیاگو سلوا اب تک 88 انٹرنیشنل جبکہ گزشتہ آٹھ سالوں میں پیرس سینٹ جرمن کلب کی جانب سے 200 میچوں میں اس کی نمائندگی کر چکے ہیں۔