مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر پال پوگبا کورونا وائرس میں مبتلا، ٹیسٹ پازیٹو آ گیا

Published On 27 August,2020 08:32 pm

مانچسٹر: (ویب ڈیسک) پریمیئر لیگ کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر پال پوگبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں، ان کا گزشتہ دنوں ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا ہے۔

کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 27 سالہ کھلاڑی پال پوگبا نے خود کو 14 دن کیلئے قرنطینہ کر لیا ہے۔ بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے وہ اب سویڈن میں آئندہ ماہ پانچ ستمبر سے شروع ہونے والی فرانس نیشنز لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چودہ روز کے بعد کورونا کا ٹیسٹ منفی آںے کی صورت میں انھیں یونائیٹڈ پریمئیر لیگ کیلئے چنا جا سکتا ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوری ٹیم اور انتظامیہ اپنے کھلاڑی پال پوگبا کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہے۔