فٹبال کیراباؤ کپ: پورٹس ماؤتھ نے حریف سٹیون ایج کو تین ایک سے ہرا دیا

Published On 30 August,2020 05:19 pm

ساؤتھ ہیمپٹن: (دنیا نیوز) فٹبال کیراباؤ کپ کے سنسنی خیز آغاز میں پورٹس ماؤتھ نے حریف سٹیون ایج کو تین ایک سے ہرا دیا۔ تین تین کی برابر پر میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا۔

پہلے راؤنڈ کے میچ میں سٹیون ایج اور پورٹس ماؤتھ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ پہلے ہاف کے پانچ گولز نے سٹیون ایج کو حریف ٹیم پر برتری دلائی۔

دوسرے ہاف میں میچ میں تیزی دیکھنے میں آئی، دونوں جانب کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو زیر کرنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا تاہم مقررہ وقت پر مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا۔

پنلٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ شروع ہوا تو پورٹس ماؤتھ نے بازی پلٹتے ہوئے تین ایک سے کامیابی سمیٹی۔ سٹوک سٹی اور بلیک پول کے میچ کا فیصلہ بھی پنلٹی ککس پر ہوا۔ پہلے اور پھر دوسرے ہاف کے اختتام تک دونوں طرف سے تابڑ توڑ حملے ہوئے۔

صفر صفر کی برابری سے مقابلہ اعصاب شکن ہو گیا۔ سٹوک سٹی کے کھلاڑی نشانہ بازی، چالاکی اور مہارت سے پانچ چار کی بازی لے گئے۔