پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کے پروفیشنل فٹبال کلب پیرس سینیٹ جرمین کے تین کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے۔ کلب کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔
تاہم تصدیق کے باوجود پیرس سینیٹ جرمین کلب کی جانب سے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے اپنے کھلاڑیوں کے نام نہیں بتائے گئے ہیں۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تین فٹبالرز میں کووڈ 19 کی تشخیص کے بعد اب تمام پلیئرز اور کوچنگ سٹاف کا لازمی ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
خیال رہے گزشتہ ماہ فرنچ لیگ کھیلنے والے دیگر 4 کھلاڑی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے جس کی وجہ سے کھیل کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔