پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا تاریخی کارنامہ، گولز کی سنچری مکمل کرلی

Published On 09 September,2020 04:46 pm

لزبن: (ویب ڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے گولز کی سنچری مکمل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ یہ تاریخی کارنامہ انہوں نے سویڈن کیخلاف گزشتہ رات کھیلے گئے میچ کے دوران کیا۔

رونالڈو سے قبل یہ اعزاز ایرانی فٹبالر علی دائی کے پاس تھا۔ علی داعی وہ پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے 100 گولز کئے تھے۔ ان کے علاوہ عالمی سطح پر کوئی اور کھلاڑی یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا تھا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں کے نام پیغام میں کہا کہ میں اپنی قومی ٹیم کیلئے تاریخی گول کرکے بے حد فخر محسوس ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ میں 100 گولز کرنے والا ہوں تو میں نے کہا کہ یہ کافی نہیں، میں اپنے وطن پرتگال کیلئے 101 گولز کرنا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا یہ گول براہِ راست فری کک میں اپنے کیرئیر کا 57واں جبکہ پرتگال کیلئے 10واں گول ہے۔

فٹبال یوئیفا نیشنز لیگ کے اس میچ میں پرتگال نے سویڈن کو دو صفر کی شکست سے دوچار کیا تھا۔ میچ کا آغاز دفاعی انداز میں ہوا۔ پہلے ہاف کے آخر پر سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو کا حملہ کامیاب رہا۔ انہوں نے پینتالیسویں منٹ میں گول کرکے سنچری مکمل کی جبکہ بہترہویں منٹ میں دوسرا گول کرکے ریکارڈ تعداد 101 کر لی۔
 




Recommended Articles