سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو گولز کی سنچری بنانے سے صرف ایک قدم دور

Published On 08 September,2020 09:14 pm

لزبن: (ویب ڈیسک) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے گولز کی سنچری بنانے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔ شائقین اس تاریخی موقعے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو اب تک 99 بین الاقوامی گول کر چکے ہیں جبکہ ایران کے علی داعی نے 109 گولز کے ساتھ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر کر رکھا ہے جسے اب رونالڈو توڑنے کی کوشش کریں گے۔

کرسٹیانو رونالڈو کے پاؤں کا انگوٹھا زخمی ہو گیا تھا جس کی وجہ سے وہ نیشنز لیگ میں کروشیا کیخلاف پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ تاہم انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سویڈن کے خلاف میچ کے لیے وہ فٹ ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ مقابلہ آج ہوگا۔

یاد رہے کہ 2013ء کو سولنا کے میدان میں رونالڈو نے یادگار کھیل پیش کیا تھا۔ پرتگال نے میچ جیت کر ورلڈ کپ کے پلے آف میں کامیابی حاصل کی تھی، اسی لئے شائقین کو کرسٹیانو رونالڈو کا بے صبری سے انتظار ہے۔