لیورپورل مڈفیلڈر تھیاگو الکینٹرا کیساتھ 25 ملین پاؤنڈ کے معاہدے کیلئے رضامند

Published On 17 September,2020 09:26 pm

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے مشہور فٹبال کلن لیورپول نے بائرن میونخ کے مڈفیلڈر تھیاگو الکینٹرا کیساتھ معاہدے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ تھیاگو کیساتھ 4 سالہ معاہدہ کیا جائے گا۔

معاہدے کے تحت لیورپول تھیاگو کو اس چار سالہ معاہدے کے تحت 25 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم دے گا۔ خیال رہے کہ 29 سالہ تھیاگو الکینٹرا نے 2013ء میں جرمنی کے پروفیشنل سپورٹس کلب بائرن میونخ کو جوائن کیا تھا۔

خبریں ہیں کہ تھیاگو الکینٹرا کو 20 ملین پاؤنڈ کی رقم قسطوں میں ادا کرنے کی ضمانت دی گئی ہے، تاہم بقایا پانچ ملین ڈالر کی رقم کی ادائیگی کیلئے پریمئیر اور چیمپئنز لیگ جیتنے کی شرط ہے۔