میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپر اسٹار فٹبالر لوئس سوآریز نے نئی اسپنش کلب اٹلیٹکو میڈرڈ کی طرف سے ڈیبیو میچ میں 2 شاندار گول سے انٹری یادگار بنا دی، بارسلونا کے سترہ سالہ فیٹی دو جبکہ کپتان لیونل میسی نے پنلٹی کک پر ایک بار بال کوجال میں ڈال کر کمال دکھایا۔
اسپینش فٹبال لیگ میں نظریں اٹلیٹکو میڈرڈ کی طرف سے پہلا میچ کھیلنے والے لوئس سوآریز پر لگی تھیں، بارسلونا سے آنے والے سپر اسٹار نے نئی کلب میں اپنی انٹری کو یادگار بنا لیا۔ گریناڈا کے خلاف لوئس سوآریز نے 2 شاندار گول اسکور کیے جس سے ٹیم اٹلیٹکو میڈرڈ کو چھ ایک کی فتح دلائی۔
دوسرا اہم میچ چیمپئن ٹیم بارسلونا اور وِلاریال کے درمیان ہوا، ٹیم بارسا کے سترہ سالہ فارورڈ آنسوفیٹی نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، پندرہ اور پھر انیسویں منٹ کے گول سے سبقت حاصل کی۔
اٹلیٹکو اور بارسلونا نے بڑی کامیابیابی سے پوائنٹ ٹیبل پر بھی بڑی ترقی پائی۔