فٹبال جرمن کپ، بائرن میونخ نے ڈیورن کو تین صفر سے پچھاڑ دیا

Published On 16 October,2020 09:07 am

میونخ: (دنیا نیوز) فٹبال جرمن کپ کے پہلے راؤنڈ میں بائرن میونخ نے ڈیورن کو تین صفر سے پچھاڑ دیا، چوپو موٹنگ نے شاندار دو گولز کیے، کلب ڈیبیو یادگار بنا لیا۔

جرمن فٹبال گراؤنڈ میں پوکل کپ کا میلہ سج گیا، پہلے راؤنڈ میں چیمپئن ٹیم بائرن میونخ کا ڈیورن سے مقابلہ ہوا۔ تگڑی ٹیم بائرن میونخ نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔

چوبیسویں منٹ چوپو موٹنگ نے برتری دلائی، بائرن میونخ میں انٹری یادگار بنائی۔ حریف ڈیورن کی غلطی پر بائرن میونخ کو پنلٹی ملی، گولز کی تعداد دو ہوئی۔ دوسرے ہاف میں چوپو موٹنگ نے ایک گول اسکور کر دیا۔

تین صفر سے ٹیم کو فتح دلائی، ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بڑی جیت سے بڑے بڑوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔