بلوچستان میں 17 سال بعد آل پاکستان چیف منسٹر فٹ بال ٹورنامننٹ کا انعقاد

Published On 15 October,2020 03:43 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) محکمہ کھیل بلوچستان کے زیر اہتمام 17 سال بعد آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان فٹ بال ٹورنامننٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملک بھر سے فٹ بال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، صوبائی وزیر کھیل و ثقافت کا کہنا ہے کہ آل پاکستان ٹورنامنٹ بلوچستان سے امن کا پیفام ہے۔

کوئٹہ پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عبدالخالق ہزارہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث گراونڈز تباہ حالی کا شکار تھے۔ موجودہ حکومت نے کھیلوں کے فروغ کے لئے انتھک جدوجہد کی۔ ایونٹ کا مقصد صوبے میں امن کی بحالی کو خوش آمدید کہنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے بلوچستان کے ہر ضلع میں سپورٹس کمپلیکس قائم کئے جارہے ہیں۔ عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ ان سپورٹس کمپلیکسز میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انھوں نے بتایا کہ وویمن فٹ سال کے ٹورنامنٹس کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔ وہ نوجوان جنہیں مثبت سرگرمیاں نہ ملیں وہ غلط ہاتھوں میں استعمال ہو جاتے ہیں، جنھیں محفوظ کرنے کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بیماری کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
 

Advertisement