ہرارے: زمبابوین سٹرائیکر باربرا بیندا وطن واپسی پر اِن ایکشن ہو گئیں

Published On 27 October,2020 05:54 pm

ہرارے: (دنیا نیوز) چین میں فٹبال کے کمال دکھاتے ہوئے گولڈن بُوٹ کا ایوارڈ جیتنے والی زمبابوین سٹرائیکر باربرا بیندا وطن واپسی پر اِن ایکشن ہو گئیں۔ کِکنگ، پاسنگ اور خاص طور پر ڈربلنگ کے ایکشنز سے دل جیت لیے۔

بیس سالہ زمبابوین فیمیل فٹبالر باربرا بیندا چین میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ دیئے ہیں۔ گزشتہ سیزن میں باربرا بیندا نے چائنیز لیگ کے تیرہ میچز میں اٹھارہ گول سکور کیے۔ اس شاندار کارکردگی پر انہیں چائنہ فٹبال کا سب سے بڑا ایوارڈ گولڈن بُوٹ ملا۔

وطن واپسی پر ابھرتی ہوئی سٹار کھلاڑی اپنی ساتھیوں کے ساتھ اِن ایکشن ہوئیں اور پریکٹس کرتے ہوئے ککنگ اور پاسنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سر، کندھے، کمر اور پاؤں سے بال کو اچھال کا کمال بھی دکھایا۔ انہوں نے ڈربلنگ کے زبردست فن سے سب کے دل جیت لیے۔