فٹبال پریمیئر لیگ: لیڈز یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کو تین صفر سےہرا دیا

Published On 24 October,2020 04:16 pm

لندن: (دنیا نیوز) فٹبال پریمیئر لیگ میں لیڈز یونائیٹڈ نے آسٹن ولا کو تین صفر سےہرا کر فتوحات کو بریک لگا دی، بیمفورڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک سے فاتح ٹیم نے پوائنٹ ٹیبل پر ترقی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق انگلش سرزمین پر فٹبال کا تگڑا مقابلہ ہوا، پریمئر لیگ میں لیڈز یونائیٹڈ اور آسٹن وِلا کا آمنا سامنا ہوا۔

میچ کا آغاز دفاعی انداز میں ہوا، پہلے ہاف میں تابڑ توڑ حملوں کے باوجود کوئی گول نہ ہو سکا، دوسرے ہاف میں آتے ہی لیڈز یونائیٹڈ کے کھلاڑی چھا گئے، ایک بیمفورڈ ہی سب پر بھاری ثابت ہوئے، پچپن، سڑسٹھ اور چوہترویں منٹ گول کر کے شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

تین صفر کی جیت سے وِننگ ٹریک پر چلتی آسٹن وِلا کلب کا راستہ روک دیا۔ لیڈز یونائیٹڈ کو بڑی جیت کا بڑا انعام ملا، پوائنٹ ٹیبل پر ترقی کر کے دفاعی چیمپئن لیورپول سے تیسری پوزیشن چھین لی۔