لزبن: (روزنامہ دنیا) سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کورونا کو شکست دینے میں ناکام رہے، نامور کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا جس کے بعد ان کے مداح بھی مایوس ہوگئے۔
پرتگال کے فٹبالر رونالڈو نے ایک بار پھر اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے، کھلاڑی اس وقت قرنطینہ میں ہیں، دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آنے پر انہوں نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دئیے۔
ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث رونالڈو کی آئندہ ہفتے بارسلونا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے، البتہ چوبیس گھنٹے پہلے بھی صحتیاب ہونے کی صورت میں انہیں میچ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے۔