لندن: (دنیا نیوز) فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ میں بارسلونا نے حریف ڈائناموکو دو ایک سے ہرا دیا، سپر اسٹار میسی نے پنلٹی پر خوبصورت گول کیا، تین بار کے چیمپئنز مانچسٹر یونائیٹڈ کو استنبول سے اپ سیٹ شکست ہو گئی، مایہ ناز کرسٹیانو رونالڈو کے گول کے بغیر ٹیم یووینٹس نے فتح سمیٹ لی۔
انگلش میدانوں پر زور کے جوڑ، گروپ جی کی ٹیم بارسلونا نے حریف ڈائنامو کو دو ایک سے ہرا دیا، مایہ ناز لیونل میسی نے پانچویں منٹ پنلٹی پر گول سے ملنے والی برتری پہلے ہاف تک برقرار رہی، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کا ایک ایک گول ہوا۔
گروپ ایچ میں اسٹار کھلاڑیوں سے بھری مانچسٹر یونائیٹڈ کو استبول جیسی کمزور ٹیم سے شکست ہو گئی۔ پہلے ہاف میں استنبول کو دو ایک کی سبقت رہی، دوسرے ہاف میں تین بار کی چیمپئن ٹیم مانچسٹریونائیٹڈ نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔
گروپ جی میں یووینٹس نے حریف فیرینسوارسی کو چار ایک کی شکست سے دوچار کیا، توجہ کا مرکز کرسٹیانو رونالڈو کوئی گول نہ کر سکے، سپر اسٹار کے پرستار مایوسی کا شکار نظر آئے۔