لندن: (دنیا نیوز) فٹبال چیمپئنز لیگ میں ہائی اسکورنگ میچز توجہ کا مرکز بن گئے، بائرن میونخ نے سالز برگ پر برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے چھ دو سے ہرا دیا، بروشیا نے شاختر کے خلاف چھ صفر کی فتح سمیٹی، محمد صلاح کی ٹیم لیور پول نے اٹلانٹا کو پانچ صفر کی شکست دے دی۔
دنیا کے ہردلعزیز کھیل فٹبال کے تگڑے مقابلے، گروپ اے میں نمبر ون بائرن میونخ نے حریف سالزبرگ کو چھ دو کی ہار سے دوچار کر دیا، انجری ٹائم کے گول نے میچ کو آخر تک توجہ کا مرکز بنائے رکھا، چھ دو کی جیت سے فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔
گروپ بی میں بروشیا نے شاختر کو چھ صفر سے پچھاڑ دیا، گروپ ڈی کا میچ بھی یکطرفہ ثابت ہوا، محمد صلاح کی ٹیم لیورپول نے اٹلانٹا کو پانچ صفر سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ نے انٹرمیلان کے خلاف تین دو کی کامیابی اپنے نام کی۔