فٹبال ویمن ایف اے کپ فائنل، مانچسٹر سٹی تیسری بار چیمپئن بن گئی

Published On 02 November,2020 06:19 pm

لندن: (دنیا نیوز) فٹبال ویمن ایف اے کپ فائنل میچ میں اضافی وقت کے دو گولز نے مانچسٹر سٹی کو ایورٹن کے خلاف تین ایک کی فتح دلا دی۔ ٹیم تیسری بار چیمپئن بن گئی۔ کھلاڑیوں نے بڑی جیت کا بڑا جشن منایا۔

ومبلے کے تاریخی سٹیڈیم میں ویمن فٹبال کا تاریخ ساز میچ ہوا۔ ایف اے کپ فائنل میں مانچسٹر سٹی اور ایورٹن کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ خواتین کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا۔ 90 منٹ یعنی مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔

اضافی وقت کے آغاز سے ہی مانچسٹر سٹی کی کھلاڑی پرجوش نظر آئیں۔ ایک سو گیارہویں منٹ سٹین وے Stanway کے گول سے میچ میں جان آ گئی۔ مزید 9 منٹ بعد بیکی کے کامیاب گول سے سکور تین ایک تک پہنچ گیا۔ ٹیم نے فائنل جیت لیا۔

چار سال میں تیسری بار چیمپئن بننے کے بعد کھلاڑیوں نے بڑی جیت کا بڑا جشن منایا۔ فُل آف سنسنی میچ سے فٹبال پرستار بھی بے حد محظوظ ہوئے۔