لندن: (دنیا نیوز) فٹبال پریمیئر لیگ میں ایک اور اعصاب شکن مقابلہ ہوا، برابر میچ کو اضافی ٹائم کے گول نے فیصلہ کن بنا دیا، وولفز دو ایک سے فاتح بنا، ٹیبل پر دسواں نمبر مل گیا، شکست کے باوجود چیلسی کی پانچویں پوزیشن برقرار رہی، مانچسٹر سٹی اور ویسٹ بروم کا میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا۔
فٹبال پریمیئر لیگ میں ایک اور اعصاب شکن مقابلہ ہوا، انگلش میدانوں پر وولفز اور چیلسی آمنے سامنے ہوئے۔ میچ کا سست آغاز ہوا، کھلاڑیوں نے دفاعی انداز اپنایا، پہلے ہاف میں کوئی اسکور نہ ہو پایا۔
انچاسویں منٹ گائروڈ نے گول کیا تو کھیل میں تیزی اور سنسنی پھیلی، چھیاسٹھویں منٹ پوڈینس نے حساب چکتا کر دیا۔ مقررہ وقت تک یہی اسکور ایک ایک رہا،، اعصاب شکن میچ کا انجری ٹائم شروع ہوا۔اضافی وقت کے پانچویں منٹ نیٹو نے بال کو جال میں ڈال کر کمال دکھایا، میچ کو فیصلہ کن بنایا، ٹیم ولفز کو ٹاپ ٹین میں دسواں نمبر دلایا۔
دوسرے میچ میں مانچسٹر سٹی اور ویسٹ بروم کا جوڑ پڑا۔ تیسویں منٹ مانچسٹر سٹی کی سبقت ختم ہو گئی جب روبن ڈیاس کا اون گول ہوا، میچ اسی ایک ایک کی برابری پر ختم ہوا۔ انگلش پریمئر لیگ کے دونوں اعصاب شکن سے کھلاڑی ہی نہیں پرستار بھی محظوظ ہوئے۔