دوحہ: (دنیا نیوز) قطر کو فٹبال ورلڈ کپ کے بعد ایشین گیمز کی میزبانی بھی مل گئی ہے۔ دوحہ 2030ء کے ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا۔
تفصیل کے مطابق ایشین اولمپک کونسل نے ایشین گیمز دو ہزار تیس کی میزبانی بھی قطری دارالحکومت دوحہ کو دے دی ہے۔ کونسل کی میٹنگ کے بعد ایشین اولمپک کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دوحہ کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کے بعد ایشین گیمز دو ہزار تیس کی میزبانی دوحہ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ لینے والے سعودی دارالحکومت ریاض کو ایشین گیمز 2034ء کی میزبانی مل گئی۔
خیال رہے کہ قطر کو اس سے پہلے فیفا ورلڈ کپ دو ہزار بائیس کی میزبانی بھی مل چکی ہے۔