فٹبال پریمیئر لیگ: دفاعی چیمپئن لیورپول نے کرسٹل پیلس کو سات صفر سے پچھاڑ دیا

Published On 20 December,2020 06:15 pm

لندن: (دنیا نیوز) فٹبال پریمیئر لیگ میں گول ہی گول، دفاعی چیمپئن لیورپول نے کرسٹل پیلس کو سات صفر سے پچھاڑ دیا۔ مینامینو کا ڈیبیو گول توجہ کر مرکز بنا۔ سپر سٹار محمد صلاح اور روبرٹو برمینو نے 2،2 کامیابیاں حاصل کیں۔

انگلش میدانوں میں فٹبال کے تگڑے مقابلے جاری ہیں۔ لیورپول کا کرسٹل پیلس سے آمنا سامنا ہوا۔ تیسرے منٹ میں مینامینو نے برتری دلائی۔ پینتیسویں منٹ مین٘ نے گیند جال میں ڈال کر کمال دکھایا کیے۔

ہنڈرسن کی کامیابی سے سکور پانچ صفر ہوا۔ سپر سٹار محمد صلاح نے دو شاندار گول سکور کیے۔ لیورپول کو بڑی جیت کا بڑا انعام مل گیا۔ پوائنٹ ٹیبل پر پہلے نمبر پر قبضہ مضبوط ہو گیا۔