فٹبال پریمیئر لیگ، لیور پول کیخلاف ویسٹ بروم کا آخری منٹ میں گول، میچ برابر کر دیا

Published On 28 December,2020 09:52 am

لندن: (دنیا نیوز) فٹبال پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن لیور پول کی جیت کا خواب ادھورا رہ گیا ، ویسٹ بروم نے آخری منٹ گول کر کے میچ ایک ایک سے برابر کر دیا، سپر اسٹار محمد صلاح کے پرستار مایوسی کا شکار ہو گئے، واحد کامیابی لیڈز کو برنلے کے خلاف ملی۔

انگلش میدانوں پر فٹبال میچز، دفاعی چیمپئن لیورپول اور ویسٹ بروم کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ لیورپول کے مین نے بارہویں منٹ گول کر کے ٹیم کو سبقت دلائی، اس سے میچ میں بہت تیزی آئی۔

دوسرے ہاف میں تابڑ توڑ حملے جاری رہے، بیاسویں منٹ ویسٹ بروم کو کامیابی ملی، اسکور ایک ایک سے برابر ہو گیا، مایہ ناز محمد صلاح کی ٹیم لیورپول جیت کا خواب پورا نہ کر سکی۔

دوسرے میچ میں ویسٹ ہیم اور برائٹن کا میچ بھی بے نتیجہ ختم ہوا، بیاسی ویں منٹ کے گول سے ویسٹ ہیم نے حریف ٹیم کو جیت سے محروم کر دیا۔

ویک اینڈ پر واحد کامیابی لیڈز کو ملی، فاتح کھلاڑیوں نے برنلے کو ایک صفر سے شکست دی، پانچویں منٹ پنلٹی پر ہونے والے گول کے بعد کسی کھلاڑی کو کوئی کامیابی نہ مل سکی۔
 

Advertisement