فٹبال ایف کپ: لیورپول نے کورونا سے متاثرہ آسٹن وِلا کو شکست سے دوچار کر دیا

Published On 09 January,2021 04:26 pm

لندن: (دنیا نیوز) فٹبال ایف کپ کے تیسرے راؤنڈ میں سپر سٹار محمد صلاح کی ٹیم لیورپول نے کورونا سے متاثرہ آسٹن وِلا کو چار ایک کی شکست سے دوچار کر دیا، وولفز نے کرسٹل پیلس کو ایک صفر سے آؤٹ کیا ۔۔ ۔

تفصیلات کے مطابق انگلش میدانوں پر فٹبال مقابلے، ایف اے کپ راؤنڈ تھری میں لیورپول اور آسٹن وِلا آمنے سامنے ہوئے۔ چوتھے ہی منٹ مین MANEکے گول سے میچ کا جارحانہ آغاز ہوا۔

کورونا وائرس سے متاثرہ ٹیم آسٹن ولا کے غیرمعروف کھلاڑیوں کو ٹف ٹائم ملا، سترہ سالہ لوئی بیری Louie Barryکے گول سے پہلے ہاف میں سکور ایک ایک ہو گیا۔

دوسرے ہاف میں مقابلہ سنسنی خیز ہوا، ساٹھ، تریسٹھ منٹ پر لیوپول نے گول داغے، پینسٹھویں منٹ سپر سٹار محمد صلاح کی کامیابی سے سکور چار ایک ہو گیا جو فیصلہ کن بنا۔

دوسرے میچ میں وولفز نے کرسٹل پیلس کے خلاف ایک صفر کی فتح سمیٹی، پینتیسویں منٹ کے بعد کوئی گول نہ ہو سکا۔
 

Advertisement