اٹالین فٹبال لیگ: رونالڈو کے شاندار گولز، یووینٹس نے حریف اڈینیز کو شکست دیدی

Published On 04 January,2021 06:01 pm

روم: (دنیا نیوز) اٹالین فٹبال لیگ میں سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔ دو شاندار گول سے یووینٹس نے حریف اڈینیز کو چار ایک کی شکست سے دوچار کیا۔ ادھر انٹرمیلان نے کروٹونے کو چھ دو سے شکست دی۔

تفصیل کے مطابق اطالوی سرزمین پر فٹبال مقابلے جاری ہیں۔ سیری اے میں چیمپئن ٹیم یووینٹس اور اڈینیز آمنے سامنے آئیں۔ مایہ ناز سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو پورے میچ کے دوران چھائے رہے۔ اکتیسویں منٹ پہلا گول کرکے طبل جنگ بجا دیا جبکہ دوسرے ہاف میں دوسرا گول سکور کیا۔

رونالڈو کی ٹیم یووینٹس کو انجری ٹیم کے گول سمیت چار ایک سے فتح ملی جس سے اس نے پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔ دوسرے میچ میں نمبر ٹو انٹر میلان نے کمزور ترین ٹیم کروٹونے کو چھ دو سے پچھاڑ دیا۔ مارٹینیز نے گولز کی ہیٹ ٹرک کی۔ انٹر میلان نے بڑی جیت کے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمانے کی ٹھان لی۔
 

Advertisement