برازیل میں فٹبال کا سنسنی خیز مقابلہ، پالمر نے سینٹوز کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

Published On 31 January,2021 11:56 am

برازیلیا: (دنیا نیوز) برازیل میں فٹبال کا سنسنی خیز مقابلہ ہوا، پالمر نے روایتی حریف سینٹوز کو ایک صفر سے ہرا کر بیس سال بعد ٹائٹل جیت لیا، مقررہ وقت کے بعد تنازع اور پھر فیصلہ کن گول نے کوپا لیبریشنز فائنل کو اعصاب شکن بنا دیا۔

فٹبال کے مقامی ٹورنامنٹ کوپا لیبریشنز کے فائنل میں روایتی حریف پالمر اور سینٹوز کا آمنا سامنا ہوا، تابڑ توڑ حملوں کے باوجود مقررہ وقت تک کوئی گول نہ ہو سکا، ایونٹ سنسنی خیز ہو گیا۔

انجری ٹائم میں گول لائن سے باہر جاتی بال کو ٹیم آفیشلز کا پکڑنا متنازعہ قرار دیا گیا جس پرکھلاڑی اور آفیشل لڑائی پر اتر آئے، ریڈ کارڈ پر پھر گیم شروع ہوئی۔

اعصاب شکن مقابلے کے آخری لمحے ہیڈر سے گول فیصلہ کن ثابت ہوا جس پر خوب جشن منایا گیا۔ شکست خوردہ سینٹوز کھلاڑی شکستہ دل ہو گئے، آنسو چھلک پڑے۔ پالمر نے 1999 کے بعد پہلی بار ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔
 

Advertisement