فٹبال ایف اے کپ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم کو ایک صفر سے ہرا دیا

Published On 10 February,2021 05:49 pm

مانچسٹر: (دنیا نیوز) فٹبال ایف اے کپ کے پانچویں راؤنڈ میں سٹارز سے بھری ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم کو ایک صفر سے ہرا دیا۔

واحد اور فیصلہ کن گول انجری ٹائم میں ہوا جبکہ برن ماؤتھ نے برنلے کو دو صفر سے شکست دے کر چونسٹھ سال بعد کوارٹرز فائنل میں جگہ بنا لی۔

تفصیل کے مطابق انگلش میدانوں پر فٹبال مقابلے جاری ہیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم آمنے سامنے آئیں۔ ایف اے کپ پری کوارٹرز فائنل کا آغاز دفاعی انداز میں ہوا۔ سر توڑ کوششوں کے باوجود مقررہ وقت تک کوئی گول نہ ہو سکا۔ سنسنی خیز مقابلے میں انجری ٹائم میں واحد گول مک ٹومنے نے کیا۔

دوسرے میچ میں گویا تاریخ رقم ہوئی۔ برن ماؤتھ نے برنلے کو دو صفر سے ہرا کر آؤٹ کیا۔ برن ماؤتھ نے جارحانہ انداز اپنایا۔ اکیسویں منٹ میں پہلا گول ہوا۔ اٹھاسویں منٹ پنلٹی پر دوسری کامیابی ملی۔

دونوں ٹیموں مانچسٹر یونائیٹڈ اور برن ماؤتھ کی ایف اے کپ کے کوارٹرز فائنل تک رسائی نے شائقین کی خوب دلچسپی بڑھائی۔

 

Advertisement