انگلش پریمیئر لیگ، چیلسی نے نیوکاسل کو 0-2 سے ہرا کر چوتھے نمبرپر قبضہ جما لیا

Published On 16 February,2021 09:38 am

لندن: (دنیا نیوز) انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں چیلسی نے نیوکاسل کو 0-2 سے ہرا کر چوتھے نمبر قبضہ جما لیا، ویسٹ ہیم نے شیفیلڈ کو 0-3 کی شکست دے کر ٹاپ فائیو میں جگہ بنا لی۔

انگلش میدانوں میں فٹبال مقابلے، چیلسی اور نیوکاسل آمنے سامنے آئے تو میچ کا آغاز دفاعی انداز میں ہوا، اکتیسویں منٹ چیلسی کو پہلی کامیابی ملی۔ اس کے آٹھ ہی منٹ بعد ورنر نے بھی بال کو جال میں ڈال کر کمال دکھایا۔ چیلسی کو جیت کا انعام، چوتھے نمبر پر قبضہ جما لیا۔

دوسرے میچ میں ویسٹ ہیم نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو تین صفر سے پچھاڑا، ویسٹ ہیم کی کامیابی کا سفر اکتالیس منٹ پر ملنے والے پنلٹی کارنر سے شروع ہوا۔اٹھاون منٹ پر ڈیوپ نے دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں خوبصورت گول کیا۔

تین صفر یعنی یک طرفہ میچ کی بدولت چیلسی چوتھے نمبر کی ٹیم بن گئی،ویسٹ ہیم اور چیلسی کی فتوحات کے سبب دفاعی چیمپئن لیورپول کو چھٹے نمبر پر جانا پڑا۔

 

Advertisement