امیر ترین فٹبال سٹارز کا مقابلہ لیونل میسی نے جیت لیا

Published On 20 March,2021 04:20 pm

لندن: (دنیا نیوز) امیر ترین فٹبال سٹارز کا مقابلہ لیونل میسی نے جیت لیا، بارسلونا کلب سے 107.6 ملین پاؤنڈ تنخواہ لینے والے سب سے آگے ہیں، ان کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو دوسرے نمبر پر ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے پسندیدہ کھیل فٹبال میں دلچسپ مقابلہ سامنے آیا ہے، سپر سٹار پلیئرز کے درمیان زیادہ کمائی کی دوڑ میں لیونل میسی بازی لے گئے۔ یورپی کھلاڑیوں میں میسی سب سے زیادہ 107.6 ملین پاؤنڈ تنخواہ لیتے ہیں۔

ان کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو آمدن میں آدھے، اطالوی کلب یووینٹس سے وابستہ رونالڈو کی تنخواہ 46.5 ملین پاؤنڈ ہے

برازیلی فارورڈ نیمار تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، 31.3 ملین پاؤنڈ کماتے ہیں۔ ٹاپ فائیو یورپی فٹبالرز میں لوئس سوآریز کا آخری نمبر ہے۔ انگلش پریمئر لیگ میں زیادہ کمانے والے کی فہرست میں گیرتھ بیل کا پچیس اعشاریہ چھ ملین پاؤنڈ کے ساتھ پہلا نمبر ہے۔
 

Advertisement