ایف اے ویمن فٹبال لیگ کپ فائنل، چیلسی نے برسٹل سٹی کو ریکارڈ چھ صفر سے ہرا دیا

Published On 15 March,2021 09:28 pm

لندن: (دنیا نیوز) ایف اے ویمن فٹبال لیگ کپ فائنل میں چیلسی نے حریف برسٹل سٹی کو ریکارڈ چھ صفر سے ہرا کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کر لیا، کیرر نے ہیٹ ٹرک سے دھوم مچا دی۔

انگلش فٹبال میدان پر صنف نازک کا بڑا معرکہ ہوا۔ ایف اے ویمن لیگ کپ فائنل مقابلہ میں چیلسی اور برسٹل سٹی کا آمنا سامنا ہوا۔

فیصلہ کن مقابلے کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا۔ چیلسی کو دوسرے ہی منٹ برتری ملی۔ دسویں، اٹھائیسویں اور اڑتیسویں منٹ پر گولز نے چار صفر پر پہلے ہاف میں واضح سبقت کی دھاک بٹھا دی۔

دوسرے ہاف میں بھی چیلسی کی کھلاڑی پرجوش دکھائی دیں۔ چھ صفر کی ریکارڈ جیت سے مسلسل دوسری بار چیمپئن بننے کی تاریخ رقم کر دی۔ بڑی کامیابی کے بعد کھلاڑیوں نے بڑی خوشی منائی۔
 

Advertisement