لندن: (دنیا نیوز) فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائرز میں سربیا اور پرتگال کا میچ دو دو کی برابری پر ختم ہو گیا۔ گول لائن تنازع پر کرسٹیانو رونالڈو آپے سے باہر ہو گئے، ریفری سے الجھ پڑے، غصے میں کیپٹن بینڈ اتار کر پھینک دیا۔
تفصیل کے مطابق فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائرز راؤنڈ میں سربیا اور پرتگال کا میچ 2-2 سے برابر ہو گیا ہے۔ یورپ زون کے گروپ اے میں سربیا اور پرتگال کی ٹیمیں آمنے سامنے آئی تھیں۔
پرتگالی کھلاڑی ڈیگو جوٹا نے شاندار کھیل پیش کیاگیارہویں اور پھر چھتیسویں منٹ گول کیے۔ دوسرے ہاف میں سربین کھلاڑیوں نے بھی کم بیک کیا اور مسلسل دو کامیابیوں سے سکور دو دو سے برابر کر دیا۔
اس کے بعد میچ سنسنی خیز ہو گیا۔ پرتگالی ٹیم نے بھرپور حملہ کیا تاہم جال میں جاتی بال کو روکنے پر تنازع کھڑا ہو گیا۔ سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اس پر بھرپور احتجاج کیا اور ریفری پر چڑھ دوڑے اور غصے میں کیپٹن بینڈ اتار پھینکا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان بے نتیجہ میچ کے جوشیلے بھڑکیلے ایکشن توجہ کا مرکز بن گئے۔