فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی دیدی

Published On 30 March,2021 04:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کھیلوں کے بین الاقوامی ادارے فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر لاہور آفس سے غیر قانونی قبضہ نہ کیا گیا تو اسے بین کر دیا جائے گا۔

فیفا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی کیساتھ ہونے والے سلوک پر پرزور مذمت کرتے ہیں۔ معاملے کو بیورو آف کونسل میں اٹھایا جائے گا اور اس پر مستقبل میں فیصلہ کیا جائے گا۔

فٹبال کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ 27 مارچ کو اشفاق حسین گروپ نے فٹبال ہاؤس کو اپنے قبضے میں کرتے ہوئے نارملائزیشن کمیٹی کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر دفتر پر قبضہ ختم نہ کیا گیا تو پاکستان فٹبال فیڈریشن پر 5 سال تک پابندی لگ سکتی ہے۔

 

Advertisement