ممتاز فٹبالر پال پوگبا اور عماد ڈیالو کا غزہ کے مظلومین سے اظہار یکجہتی

Published On 19 May,2021 10:38 pm

لندن: (ویب ڈیسک) انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فرانسیسی کھلاڑی پال پوگبا اور آئیوری کوسٹ کے امد ڈیالو نے اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز بلند کر دی، میچ کے بعد فلسطینی جھنڈا لے کر میدان میں آ گئے، مظلومین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کیخلاف اب کھیل کے میدانوں میں بھی احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے اہم کھلاڑیوں عماد دیالو اور پال پوگبا بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے کھل کر اسرائیل کے مظالم کیخلاف آواز اٹھائی ہے، دونوں کھلاڑیوں نے فلہم کیخلاف میچ کے بعد سٹیڈٰیم میں فلسطین کا جھنڈا لہرایا اور غزہ کے مظلومین سے اظہار یکجہتی کیا۔

کلب مینیجر اولے گُنر سولشار نے دونوں کھلاڑیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ اس حق کی عزت کرتا ہے کہ ان کے کھلاڑی مختلف سوچ رکھتے ہیں۔


مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں پال پوگبا اور عماد دیالو نے میچ کے بعد فلسطین کا جھنڈا تھام کر پورے گراؤنڈ کا چکر لگایا تھا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے مینیجر سولشار نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کا پس منظر مختلف ہے، وہ سب مختلف ثقافتوں اور ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، ہم ان کے خیالات کی عزت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی فٹبال کے علاوہ کچھ اور چیزوں کے بارے میں سوچتے ہیں تو یہ ایک پازیٹو چیز ہے۔