آذربائیجان سٹوڈنٹ اولمپک فٹبال ٹیم جون میں پاکستان کا دورہ کریگی

Published On 23 May,2021 04:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آذربائیجان سٹوڈنٹ اولمپک فٹبال ٹیم جون کے تیسرے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں کے مطابق آذربائیجان سٹوڈنٹ المپک فٹ سال ٹیم کراچی میں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک فٹ سال ٹیم کے ساتھ تین میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

اس سلسلے میں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک فٹ سال ٹیم کے چنائو کے سلسلے تین روزہ ٹرائلزجون کے پہلے ہفتے اسلام آباد اور کراچی میں منعقد ہوں گے۔

ٹرائلز کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب تربیتی کیمپ کے لئے کیا جائے گا۔

ان کھلاڑیوں کو پندہ روز تک تربیتی کیمپ تربیت دی جائے گی اور جون کے تیسرے ہفتے 12 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائےگا۔
 

Advertisement