سعودی عرب میں معذور خواتین کیلئے فٹبال ٹیم بنانے کی تیاریاں

Published On 02 June,2021 05:50 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں معذور خواتین کی کھیل کے میدان میں نمائندگی کے لیے فٹ بال ٹیم تشکیل دینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فرینڈز آف پیپل آف ڈس ایبل ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہزادی دانیہ بنت عبد اللہ بن سعود نے کہا ہے کہ 2007ء یمامہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ٹیم تشکیل دینے والی الیمامہ ٹیم کو کو معذوروں کی ٹیم کے انتخاب کی مہارت حاصل ہے ۔

شہزادی مضاوی بنت عبد العزیز نے کہا کہ معذور خواتین کی فٹبال ٹیم کی تشکیل کا خیال پیش کرنے اور یمامہ ٹیم کے ساتھ شراکت کے معاہدے کی منظوری کے بعد یہ ٹیم اگلے ستمبر میں اپنا کام شروع کرے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پانچ معذور لڑکیوں کی آمد سے حیرت زدہ ہوگئے۔

انہوں نے معذور خواتین کی فٹ بال ٹیم میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان میں سے ایک ڈاوئون سینڈ روم، دوسماعت کی معذوری کا شکار اور ایک آٹزم کا شکار ہے۔ انہوں نے با صلاحیت لڑکیوں کو کھیل کود کے میدان میں آگے نے کی دعوت دی۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح مصوری، موسیقی اور تمام فنون وغیرہ میں ہمارے تخلیق کار ہیں۔ اس طرح ہم فٹ بال کے میدان میں بھی ماہر کھلاڑی پیدا کر سکتے ہیں۔

اس نے یمامہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر سعودی عرب میں خواتین کہ پہلی ٹیم تشکیل دی تھی۔ یمامہ ٹیم کےساتھ مل کر ڈائون سینڈروم ، آئٹزم اورسماعت سے معذور خواتین کی فٹ بال ٹیم کی بنیادی کھلاڑیوں، ریفری اور کوچ کا انتخاب کیا جائے گا۔ ٹیم کی سپر وائزر کی ذمہ داری ایک فٹبالر کی حیثیت سے شہزادی مضاوی بنت عبدالعزیز کو سونپی جائے گی۔
 

Advertisement