فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیفا کی جانب سے پاکستان کی رکنیت معطلی پر فیصل آباد میں سینکڑوں فٹبالرزنے ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے نوجوان کھلاڑیوں نے فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال کی رکنیت معطلی کے خلاف نعرے بازی کی ۔
مظاہرین کا کہنا تھا فیفا کی پابندی کے باعث کھلاڑیوں کا مستقبل تاریک ہورہا ہے ۔۔ حکومت پابندی ختم کروانے کے لئے اقدامات کرے۔
نوجوان کھلاڑیوں کا کہنا تھا پاکستان فٹبال فیڈریشن ہاوس پر ایک گروپ کا قبضہ ختم کروایا جائے اورفیفا نارملائزیشن کمیٹی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کروائے۔
نوجوان کھلاڑیوں وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیفا کی معطلی ختم کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پراپنے ملک کا نام روشن کرسکیں ۔