فیصل آباد: (دنیا نیوز) مالی سال 22-2021 کا وفاقی بجٹ پیش کردیا گیا، فیصل آباد کے مزدور طبقہ نے حکومتی بجٹ کو مسترد کردیا، کہتے ہیں عام آدمی کو ریلیف نہیں دیا گیا۔
وفاقی حکومت نے مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کردیا، حکومت نے بہترین بجٹ پیش کرنے کا دعوی توکیا ہے لیکن فیصل آباد کے شہریوں نے بجٹ کومسترد کر دیا ہے جن کا کہنا ہے صرف سرمایہ دار کو ریلیف دیا گیا، غریب آدمی کے لئے بجٹ میں کچھ نہیں۔
ٹیکسٹائل سٹی فیصل آباد میں لاکھوں کی تعدا دمیں مزدور طبقہ آباد ہیں جن کا کہنا ہے غریب آدمی کو ریلیف دینا ہوتا تو چینی ، آٹا ، دالیں ، گھی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنا چاہیے تھی۔
حکومت نے مزدور کی کم از کم اجرت 20 ہزار روپے مقرر کی ہے، مزدور کہتے ہیں مہنگائی کی ہاہا کارمیں 20 ہزار میں گھر چلانا ناممکن ہے۔