فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں تیز آندھی کے باعث فیکٹری کی دیوار گر گئی، گلی میں سے گزرنے والے دو افراد دیوار کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سمندی روڈ سے ملحقہ محلہ فاروق آباد میں واقع فیکٹری کی دیوار تیز آندھی کی وجہ سے گر گئی۔ دیوار کے ملبے تلے دب کر گلی میں گزرنے والے دو افراد شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس نے لاشیں قبضے میں لیتے ہوئے ہوئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیں۔