فرانسیسی فٹبالر پال پوگبا نے مسلمانوں کے دل جیت لئے، دنیا بھر سے تعریفوں کے پیٖغامات

Published On 17 June,2021 09:28 pm

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کے ممتاز فٹبالر پال پوگبا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے رکھی شراب کی بوتل کو وہاں سے ہٹا دیا، ان کے اس اقدام نے دنیا بھر میں رہنے والے مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورو کپ میں جرمنی اور فرانس کے درمیان میچ کے بعد پال پوگبا پریس کانفرنس کے لئے آئے تو منتظمین نے ٹیبل پر شراب کی بوتل رکھی ہوئی تھی، مسلمان فٹبالر نے فوری طور پر اسے وہاں سے ہٹا کر دوسری طرف رکھ دیا۔

خیال رہے کہ کچھ دن قنل پرتگال کے ممتاز سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے رکھی معروف کولا برانڈ کی بوتلوں کو وہاں سے ہٹا کر دوسری جانب رکھ دیا تھا۔

انہوں نے اس کے بعد اپنی پانی کی بوتل کیمروں کے سامنے لہرائی اور کہا ’ایگوا‘م خیال رہے پرتگالی زبان میں اس لفظ کا مطلب ‘پانی’ ہے۔
 

Advertisement