کورونا پھر کھیلوں پر حملہ کرنے لگا، جاپان میں فارمولا ون گراں پری منسوخ

کورونا پھر کھیلوں پر حملہ کرنے لگا، جاپان میں فارمولا ون گراں پری منسوخ

رواں ماہ جاپان میں ٹوکیو اولمپکس کا میلہ ختم ہوا، جس دوران کورونا وائرس کے کیسز آتے رہے لیکن گیمز کو مکمل کر دیا گیا، وبائی وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر آئندہ ہفتے شیڈول فارمولا ون گراں پری کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ایک پلان کے تحت کار ریس کو اکتوبر تک موخر کرنے کا بھی پروگرام بنا لیکن جاپانی وزارت صحت نے اس کی بھی منظوری نہ دی جس پر ایف ون جاپان گراں پری کے انعقاد کو ختم کر دیا گیا۔