سرگودھا :نیشنل ویمن ہاکی چیمپئن شپ کیلئے ٹرائلز کا آغاز

سرگودھا :نیشنل ویمن ہاکی چیمپئن شپ کیلئے ٹرائلز کا آغاز

یوم دفاع کے موقع پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقدہ ویمن ہاکی چیمپئن شپ کی تیاریاں تیز ہو گئیں، سرگودھا میں ٹرائل کا آغاز ہو گیا، آسٹروٹرف منی ہاکی سٹیڈیم سرگودھا میں منعقدہ اس ٹرائل میں ڈویژن بھر سے مختلف تعلیمی اداروں کی کھلاڑی طالبات حصہ لے رہی ہیں۔

اس موقع پر ضلعی سپورٹس آفیسر اعجاز احمد اور چیئرمین ریجنل ہاکی فیڈریشن فیاض ہنجرانے خصوصی شرکت کی، ٹرائل میچ میانوالی اور سرگودھا کی ٹیموں کے مابین ہوا جو کہ میانوالی کی ٹیم نے جیت لیا۔