انعام پہلوان نے ورلڈ بیج ریسلنگ سیریز میں مقابلے کیلئے تیاری مکمل کر لی

Published On 31 August,2021 10:12 am

لاہور: (دنیا نیوز) رستم پاکستان انعام بٹ پہلوان نے ورلڈ بیج ریسلنگ سیریز میں مقابلے کے لیے تیاری مکمل کر لی، انعام بٹ پہلوان مقابلے میں اپنے روایتی حریفوں کو شکست دینے اور گولڈ میڈل دوبارہ پاکستان واپس لانے کے لیے پرُجوش ہیں ۔

جسم میں برقی پھرتیلا پن اور اپنے حریفوں کو پلک جھپکتے چت کرنے والے انعام پہلوان 3 ستمبر سے اٹلی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ سریز کے لیے کہ بھر پور کسرت کر رہے ہیں۔ انعام پہلوا ن اکھاڑے میں روزانہ چھ گھنٹے ٹریننگ کرتا ہے اور اپنے ساتھی پہلوانوں کے ساتھ خوب دائو پیچ لڑاتا ہے انعام پہلوان نے اکٹھارے اور جم میں ٹریننگ کر کے 16 کلو وزن کم کرکےاپنی تیاری مکمل کی ہے ۔

انعام بٹ کے والد اور کوچ بھی بیٹے کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسویسی ایشن کی طرف سے لگائے گئے ایک ماہ کے ٹریننگ کیمپ میں بیٹے نے بھرپور تیاری کی ہے۔

انعام پہلوان کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیرز کا گولڈ میڈل پاکستان کی زینت بنے گا۔