یو ایس اوپن ٹینس: اعصام الحق قریشی مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

یو ایس اوپن ٹینس: اعصام الحق قریشی مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار جونی اومارا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بیلجیم کے سینڈر گل اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جوران ویلیجن کو دلچسپ مقابلے میں شکست دی۔

انہوں نے اپنے مدمقابل کھلاڑیوں کو 6-3، 3-6 اور 6-7(3-7) سے ہرا کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

اعصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار جونی اومارا جہاں کا مقابلہ ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس سے ہوگا۔