ویلٹا سپانیا سائیکل ریس: سلووینین سائیکل سوار نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Published On 06 September,2021 08:17 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) سلووینین سائیکل سوار پرموز روگلک نے مسلسل تیسری مرتبہ ویلٹا سپانیا سائیکل ریس جیت لی۔

31 سالہ سائیکلسٹ پرموز روگلک نے نہ صرف اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا بلکہ مسلسل تیسری مرتبہ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس جیت کر ہیٹ ٹرک بھی مکمل کر لی۔

اولمپک ٹائم ٹرائل چیمپئن پرمورز روگلک نے دوسرے نمبر پر آنے والے ڈنمارک کے سائیکلسٹ میگنس کورٹ نیلسن کو 14 سیکنڈ سے شکست دے کر تیسرا وولٹا اسپانیا سائیکل ریس جیتنے کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ویلٹا سپانیا سائیکل ریس کا 21واں مرحلہ پیڈرن سے سینٹیاگو ڈی کمپوسٹلا تک33.8 کلو میٹر پر محیط تھا جس کو31 سالہ سلوونین سائیکل سوار پرموز روگلک نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 منٹس اور 2 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

21 ویں مرحلے میں ڈنمارک کے سائیکل سوار میگنس کورٹ نیلسن دوسرے اور ہالینڈ کے سائیکل سوار تھائمن ایرنس مین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ویلٹا سپانیا سائیکل ریس میں سلووینین سائیکل سوار پر موز روگلک نے پہلی ،ہسپانوی سائیکلسٹ انریک میس نے دوسری جبکہ آسٹریلوی جیک ہیگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ برطانوی ایڈم یٹس چوتھے نمبر پر رہے۔
 

Advertisement