تازہ ترین
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید567 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 393 ہوگئی
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 16 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 28 ہزار 344 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 39 ہزار 200 کوروناٹیسٹ کیےگئے،این سی اوسی
  • بریکنگ :- کوروناسےمتاثر1704 مریضوں کی حالت تشویشناک،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 1.44 فیصدرہی،این سی اوسی

ملتان: انٹر کالجیٹ ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل بہاولپور نے کانٹے دار مقابلے کے بعد جیت لیا

Published On 12 October,2021 09:26 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں انٹر کالجیٹ ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل ملتان اور بہاولپور کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جسے کانٹے دار مقابلے کے بعد بہاولپور کی ٹیم نے جیت لیا۔

ملتان میں انٹر کالجیٹ ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جنوبی پنجاب کے مختلف کالجز کی گیارہ ٹیموں نے حصہ لیا تاہم فائنل میچ ملتان اور بہاولپور کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہی عمدہ کھیل پیش کیا جس کی وجہ سے کھیل کے پہلے ہاف میں کانٹے دار مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا لیکن دوسرے ہاف میں بہاولپور کی ٹیم نے مزید ایک گول کر کے میدان مار لیا۔

فائنل میچ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے باعث شائقین کی دلچسپی بھی دیدنی تھی اس لیے شائقین کی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی تالیوں کی گونج سے کی جبکہ مہمان خصوصی نے بھی شاندار کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر فاتح اور رنز اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے جس پر چیمپئن شپ کا اعزاز جیتنے پر بہاولپور کے کھلاڑیوں نے شائقین کے ہمراہ جشن بھی منایا۔