این ایل آئی نے گلگت بلتستان سکاؤٹس پولو کپ جیت لیا

Published On 14 October,2021 08:06 pm

گلگت :(دنیا نیوز) این ایل آئی کی ٹیم نے گلگت بلتستان سکاؤٹس پولو کپ جیت لیا۔

گلگت بلتستان میں پولو ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس کے فائنل میں این ایل آئی کا مقابلہ گلگت بلتستان سکاؤٹس کے ساتھ ہوا، این ایل آئی کی ٹیم نے گولڈن گول کر کے کامیابی حاصل کی،ایک گھنٹے کے مقررہ وقت پر دونوں ٹیموں نے 5 ،5 گول کئے۔

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے،انہوں نے جیتنے والی ٹیم میں ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تماشائیوں کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا اور خوب لطف اندوز ہوئے جبکہ ٹورنامنٹ میں گلگت بلتستان بھر اور چترال کی پولو ٹیموں نے حصہ لیا،ٹورنامنٹ کا انعقاد گلگت بلتستان سکاؤٹس نے کیا تھا۔
 

Advertisement