ہنزہ:(ویب ڈیسک) 4 سالہ ماہ نور صالح پاکستان کی کم عمر ترین ایتھلیٹ کی ویڈیو پاک فوج کی جانب سے شیئر کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ پاکستان کی اس کم سن بچی نے غلکن ولیج ہنزہ میں نیشنل ونٹر گیمز 2022 میں آئس سیکیٹرنگ کے مقابلے میں شرکت کی۔
ماہ نور نے نہ صرف دو گھنٹے تک مسلسل آئس سیکیٹرنگ کی بلکہ اپنے حریف کھلاڑیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا اور سلور میڈل فار سپیڈ آئس سیکیٹرنگ کا تمغہ اپنے نام کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ماہ نور اپنے ٹیلنٹ کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے، ہمیں آپ پر ناز ہے۔