تازہ ترین
  • بریکنگ :- عمران خان کےقومی اسمبلی کے 9 حلقوں سےکاغذات نامزدگی جمع
  • بریکنگ :- عمران خان بیک وقت مردان،چارسدہ،پشاور،کرم،فیصل آبادسےالیکشن لڑیں گے
  • بریکنگ :- عمران خان ننکانہ، ملیر، کورنگی اورکراچی ساؤتھ سے بھی انتخاب لڑیں گے
  • بریکنگ :- این اے 22، 24، 31اوراین اے 45 سےعمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع
  • بریکنگ :- این اے 108، 118، 237، این اے 239 اور 246 سے بھی کاغذات جمع
  • بریکنگ :- خیبرپختونخوامیں خواتین کی مخصوص نشست کیلئےبھی کاغذات جمع
  • بریکنگ :- شاندانہ گلزارخان،روحیلہ حامد،مہوش علی نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے
  • بریکنگ :- تمام 9 حلقوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکاعمل مکمل
  • بریکنگ :- الیکشن کمیشن شیڈول کےمطابق 9حلقوں میں انتخاب 25 ستمبرکوہوگا

پاکستان سپورٹس بورڈ کا میڈلز جیتنے والوں کیلئے انعامات کا اعلان

Published On 04 August,2022 03:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے میڈلز جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

ڈی جی پی ایس بی کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کا کہنا ہے کہ دونوں ایتھلیٹس نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، کراچی دونوں کھلاڑیوں کو فون کرکے مبارکباد بھی دی اور ان کے حوصلے بلند کیے۔

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ نوح بٹ کے لیے 50 لاکھ اور شاہ حسین کے لیے 10 لاکھ روپے کیش کا اعلان کیا ہے، اگر کوئی چاندی کا تمغہ جیتے گا تو اسے 20 لاکھ روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔

کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے مزید کہا کہ وطن واپسی پر میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹس کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔