حکومت کو چاہیے ایتھلیٹکس کیلئے مخصوص گراؤنڈ فراہم کرے: ارشد ندیم

حکومت کو چاہیے ایتھلیٹکس کیلئے مخصوص گراؤنڈ فراہم کرے: ارشد ندیم

جیولین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرکے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اولمپکس میں گولڈ میڈل کو اپنا ہدف بنالیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر نے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی، ابھی اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے کیلئے محنت جاری رکھیں گے، بھارت کے نیرج چوپڑا کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، امید ہے تمام لوگ مل کر مجھے سپورٹ کریں گے۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اپنی انجری پر کام کر رہا ہوں، جلد مکمل فٹ ہو جاؤں گا، وزیر اعظم سے ملاقات میں امید ہے کہ وہ جیولین تھرو کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے۔

گولڈ میڈلسٹ کو ایتھلیٹکس فیڈریشن اور پرائیوٹ سیکٹر کی جانب سے شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔