چیف جسٹس کا ٹینس سٹیڈیم میں سابق انٹرنیشنل ٹینس سٹار خواجہ افتخار کے نام پر پویلین کا افتتاح

Published On 15 October,2022 09:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس سٹیڈیم میں سابق انٹرنیشنل ٹینس سٹار خواجہ افتخار احمدکے نام پر پویلین کا افتتاح کیا،

چیف جسٹس آف پاکستان نے فیتہ کاٹ کر پویلین کا افتتاح کیا اور فضا میں غبارے بھی چھوڑے گئے،اس موقع پر وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب زاہد قیوم،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی،جسٹس (ر)خلیل الرحمن رمدے،خواجہ افتخار کے بیٹے خواجہ خرم، خواجہ سہیل،ایوب صابر اظہر، شیراز جے منوں، قیصر گل، سید طاہر اخلاق، شرمین خرم،اظہرنون، سلیم سلامت، مبین احمد، نصرت خواجہ، رشید ملک، ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد،ٹینس کی شخصیات اور ٹینس فیڈریشن کے عہدیدار بھی موجود تھے،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ خواجہ افتخار احمد ٹینس کے بہت بڑے کھلاڑی اور پاکستان کی شان تھے،خواجہ افتخار احمد مخلص انسان اور اپنے دور کے راجر فیڈر تھے،انہوں نے دہائیوں تک ٹینس پر حکمرانی کی،میں نے اپنی زندگی میں ان سے بہت کچھ سیکھا ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ ٹینس سٹیڈیم میں خواجہ افتخار احمد پویلین قائم کرکے ان کو عظیم خراج عقیدت پیش کیا ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ افتخار احمد کے بیٹے خواجہ خرم نے سابق ٹینس سٹار کی خدمات پر روشنی ڈالی، خواجہ افتخار احمد 1956ء تک قومی چیمپئن رہے۔

انہوں نے دو بار ومبلڈن ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لیا جبکہ حکومت نے خواجہ افتخار احمد کی خدمات کے صلہ میں تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ امتیازعطا کیا ہے، خواجہ سہیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ افتخار احمد کو متحدہ ہندوستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل تھا۔

انہوں نے کہا کہ وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب زاہد قیوم، سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے والد خواجہ افتخار احمدکو خراج تحسین پیش کیا ہے،

قبل ازیں جسٹس عمر عطا بندیال کا ٹینس سٹیڈیم آمد پر وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب زاہد قیوم،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے پرتپاک استقبال کیا،سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس پنجاب نے نقشہ جات سے چیف جسٹس کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس اور ٹینس سٹیڈیم و ٹینس کورٹس سے متعلق بریفنگ دی، جسٹس عمر عطا بندیال نے سپورٹس کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پرچیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال کو خواجہ افتخار احمد کے بیٹوں اور شرمین خرم نے شیلڈ پیش کی جبکہ چیف جسٹس نے وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب زاہد قیوم،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ،ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، خواجہ خرم، خواجہ سہیل،شرمین خرم، ایوب صابر اظہر، شیراز جے منوں، قیصر گل، سید طاہر اخلاق،اظہرنون، سلیم سلامت، مبین احمد اور نصرت خواجہ کو شیلڈز دیں۔
 

Advertisement